ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسکولی بچوں پر نگاہ رکھنے والا موبائل ا پپ لانچ کیا گیا

اسکولی بچوں پر نگاہ رکھنے والا موبائل ا پپ لانچ کیا گیا

Wed, 03 Aug 2016 20:55:28    S.O. News Service

جموں، 3 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان پر کڑی نگاہ ر کھنے کی صلاحیت والے ایک مفید موبائل ایپلی کیشنز کو لانچ کیا گیا ہے جواسکول، اساتذہ اور والدین کے درمیان ایک رابطہ کی طرح کام کرے گا۔ایڈوی ٹی ٹیکنالوجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وٹھل چودھری نے بتایاکہ ایڈوی ٹی ایک مفید موبائل ایپلی کیشنز ہے جسے متعلقہ اسکول مینجمنٹ کنٹرول کرے گا اور اس کوہماری معاون ٹیم کی سروس 24گھنٹے حاصل ہو گی ۔یہ چار الگ الگ ایپ اور ایک ویب کنسول کی ملی جلی شکل ہے جسے ہراسکول کی ٹائمنگ اور طریقہ کار کے حساب سے مخصوص طور پر بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈوی ٹی کو اسی مہینے پورے ملک میں لانچ کیا گیا۔چودھری نے بتایاکہ اس ایپ کی مدد سے استاد بچوں کی حاضری ، ان کے اسائنمنٹ کی تفصیلی معلومات اور ان کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو براہ راست والدین کو بھیج سکتے ہیں۔


Share: